31 اکتوبر 2020 - 19:45
فرانسیسیوں نے رسول اللہ(ص) کی توہین کرکے اپنی حقارت اور احساس کمتری کا اظہار کیا ہے/ سمندر کتے کے منہ مارنے سے نجس نہیں ہؤا کرتا

ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی شان و منزلت کیا ہے اور بہتر ہے کہ میں کہہ دو کہ پوری دنیا اس حقیقت کو جانتی اور سمجھتی ہے، وہ توہین کے ذریعے، چیخ چیخ کر اپنی حقارت اور احساس کمتری کا اظہار رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر کتا سمندر کو منہ مارے تو سمندر کا پانی نجس نہیں ہؤا کرتا۔

 
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سینما اور ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ محترمہ پروانہ معصومی نے فرانسیسی جریدے کی طرف سے توہین رسالت پر اپنے رد عمل کا اظہار حیال کرتے ہوئے کہا: ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی شان و منزلت کیا ہے اور بہتر ہے کہ میں کہہ دو کہ پوری دنیا اس حقیقت کو جانتی اور سمجھتی ہے، وہ توہین کے ذریعے، چیخ چیخ کر اپنی حقارت اور احساس کمتری کا اظہار رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر کتا سمندر کو منہ مارے تو سمندر کا پانی نجس نہیں ہؤا کرتا۔
تھیئٹر، سینما اور ٹیلی ویژن کی سینئر ایرانی اداکارہ محترمہ پروانہ معصومی نے فرانسیسی مجلے نیز فرانسیسی حکومت کی طرف سے رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ کی شان میں گستاخی کے سلسلے میں، اخباری ویب گاہ "راہ دانا" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:
- فرانسیسی مجلے کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی توہین ایک احمقانہ اقدام تھا؛ اس رسالے نے 2 ارب مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین کی ہے۔
- فرانسیسی شاتموں اس قدر بےعقل ہیں کہ کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کیسے ممکن ہے کہ وہ ہمارے پیارے نبی کی توہین کریں! ہماری عقل اور ہوش ان سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں ان کے پیغمبر کی توہین نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ ہم عیسی(ع) کو بھی اپنے نبی کی طرح اپنا ہی پیغمبر سمجھتے ہیں۔
- میں برسہا برس فرانس میں سکونت پذیر تھی، وہ جمہوریت کا دعوی ضرور کرتے ہیں لیکن ایک نہایت غیرشایستہ اقدام کرکے اپنے آپ ہمارے دین اور ہمارے دین، اور "سب سے زیادہ اہم، ہمارے نبی(ص)" کا تمسخر اڑاتے ہیں، ان کا یہ عمل یقینا ان کے زوال عقل اور دیوانگی کی علامت ہے؛ ان کی عقل زائل ہوچکی ہے اور وہ دیوانے ہوچکے ہیں۔
- فرانسیسی وہ لوگ ہیں جو غاصب یہودی/ صہیونی ریاست کے حامی ہیں، تو ان سے اچھائی کی امید کیونکر رکھی جاسکتی ہے؟
- ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی شان و منزلت کیا ہے اور بہتر ہے کہ میں کہہ دو کہ پوری دنیا اس حقیقت کو جانتی اور سمجھتی ہے، وہ توہین کے ذریعے، چیخ چیخ کر اپنی حقارت اور احساس کمتری کا اظہار رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر کتا سمندر کو منہ مارے تو سمندر کا پانی نجس نہیں ہؤا کرتا۔
- ممکن ہے کہ ہم مسلمانوں کے درمیان بھی بعض مسائل میں کچھ اختلافات ہوں لیکن ہم سب شیعہ اور سنی کسی صورت میں بھی اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کرتے، کہ کوئی آکر ہمارے پیغمبر(ص) کی توہین کرے، اور کچھ اس طرح سے متحد ہوجاتے ہیں کہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئی ہمارے اس اتحاد کو نقصان پہنچا سکے۔
۔۔۔۔۔۔
110